کالی کٹ،ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ساحل پر ایک انوکھا مگر دلچسپ عالمی ریکارڈ بنایا گیا ہے،ریاست کے چودہ اضلاع سے دو ہزار پانچ سو سینتیس اشرف نام کے افراد ایک ساتھ جمع ہوئے اور ساحل سمندر پر قطار میں کھڑے ہوکر عالمی ریکارڈ قام کیا۔ اشرف نام کے اس رکارڈ میں تین سالہ اشرف نامی بچہ سے لے کر اسّی سال کے معمر اشرف ایک ساتھ جمع ہوئے ،اور عالمی رکارڈ قائم کیا۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ بوسنیائی نام 'کبروسکی' تھا۔ اور ان کی تعداد 2325 تھی۔ اسے اشرف نام کے 2537 افراد نے توڑا۔ بندرگاہ اور میوزیم کے وزیر احمد دیورکوویل نے اشرف نام کے اس عظیم تقریب کا افتتاح کیا، جو 'لاہری مکت کیرالہ' (منشیات سے پاک کیرالہ) کے تھیم کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔
وزیر نے کہا کہ اشرف نام کے اس گروپ کا جو انسان دوستی کی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہے، دلچسپ ہے اور ملک کے لیے بہت مددگار ہے۔ اشرف نام کے افراد پر مشتنمل اس گروپ نے ریاست گیر مہم کے بعد کالی کٹ بیچ پر 3000 اشرفیوں کو جمع کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن صرف 2537 آدمی اکٹھے ہوئے۔
جون 2018 میں پہلی اشرف میٹنگ ملاپورم (ضلع) کے ترورانگڈی میں واقع کُٹییل کمپلیکس میں ہوئی تھی۔ اس دن اتفاق سے چار اشرف نام کے افراد جمع ہوئے تھے، اور چائے کی دکان پر گئے تو مالک کا نام بھی اشرف تھا۔ اور چائے پینے آئے ایک شخص نے پوچھا کیا اشرف سنگم ہے؟ (اشرف میٹ)۔ پھر اشرف گروپ پیدا ہوا اور ایک کمیٹی بنائی۔اور آخر کا ر آج اشرف نام کے تعداد کے لحاظ سے ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:Sale of Liquor in Kerala کیرالہ میں اونم تہوار کے موقع پر شراب کی ریکارڈ فروخت