کوچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے 127 شہریوں کو ایک اسکول میں کورنٹائن کیا گیا ہے۔
بحریہ کے مطابق بحرین سے ملک لوٹنے والے شہریوں کو بحریہ کے ایک اسکول میں ایس ایف این اے میں کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔
انتظامیہ نے ایئرپورٹ سے، کے ایس آر ٹی سی کی خصوصی بسوں کے ذریعہ 127 افراد کو کوچی میں واقع بحری اڈے منتقل کیا جبکہ انہیں یہاں 14 دن کورنٹائن میں رکھا جائے گا۔
کوچی میں بحریہ کی جانب سے دو سو بیڈس پر مشتمل کورنٹائن کیمپ قائم کیا گیا ہے جس میں بحریہ کے جوانوں کو کورنٹائن کیا جاتا ہے جبکہ وہ دوسرے مقامات سے یہاں ڈیوٹی پر آتے ہیں۔