ETV Bharat / state

دیہی ترقیاتی فنڈ سے 25 لاکھ روپے محکمۂ صحت کو عطیہ - فنڈ میں سے 25 لاکھ روپے محکمہ صحت

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے بلاک برنوٹی میں سرپنچوں نے دیہی ترقی کے لیے آئے ہوئے فنڈز کو صحت عامہ کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

vcd donate 25 lakh to medical department

author img

By

Published : May 12, 2021, 5:39 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلے سے کہیں زیادہ مہلک اور خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے نئے مریضوں کی تعداد تین لاکھ سے بھی زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہیں، جبکہ تین ہزار سے زائد ہلاکتیں ہورہی ہیں۔

نئے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے دوران ہسپتالوں سے آکسیجن اور ادویات کی کمی کی شکایتیں بھی موصول ہورہی ہیں۔ اسی درمیان کٹھوعہ کے بلاک برنوٹی میں سرپنچوں نے دیہی ترقی کے لیے آئے ہوئے فنڈز کو صحت عامہ کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویڈیو

اس سلسلے میں کٹھوعہ کے بلاک برنوٹی میں آج سرپنچوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس کی صدارت بلاک برنوٹی کے چیئرمین راجیشور سنگھ انڈو نے کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے ہوا کہ گاؤں کی ترقی کے لیے آیا ہوا فنڈ صحت عامہ کے لیے عطیہ کیا جائے۔ اس سلسلے دیہی ترقیاتی کونسل کے چیئرمین راجیشور سنگھ نے یہ معلومات صحافیوں کو دی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ' اس وقت سب سے زیادہ ضروری لوگوں کی جان بچانا ہے۔ جان ہے تو جہاں ہے۔ کسی بھی طرح کی ترقی انسان کی جان سے زیادہ ضروری نہیں۔ اس لیے ہم نے فیصلہ لیا ہے کہ ہمارے پاس آیا ہوا فنڈ میں سے 25 لاکھ روپے محکمہ صحت کو آکسیجن سلنڈر، بیڈ اور وینٹی لیٹر پر خرچ کیے جائیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.