ETV Bharat / state

معطل جونیئر اسٹاف نرسوں کا مظاہرہ - kathua

کٹھوعہ میں 47 کنٹریکچول اسٹاف نرسوں کو اچانک برخواست کئے جانے کے بعد اسپتال انتظامیہ کے خلاف نرس سڑکوں پرہیں، دو دن قبل ہی ان اسٹاف نرسوں نے میڈیا کے سامنے اسپتال انتظامیہ کو مکمل کیٹ نہ ہونے کے متعلق شکایت کی تھی۔

kathua
kathua
author img

By

Published : Apr 5, 2020, 7:54 PM IST

گذشتہ دنوں کٹھوعہ میڈیکل کالج میں تقرر 47 کانٹریکچول جونیئر اسٹاف نرس کو اچانک برخواست کئے جانے کے بعد آج جونیئر اسٹاف نے سرکاری میڈیکل کالج کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا۔

معطل جونیئر اسٹاف نرسوں نے دیا دھرنا

مظاہرہ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی وہاں پولیس پہنچ گئی۔ پولیس نے انہیں کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے موجودہ حالات کے پیش نظر وہاں سے اٹھنے کے لئے کہا، جس کے بعد جونیئر اسٹاف کو وہاں سے ہٹایا گیا۔

جونیئر اسٹاف نرسوں کا کہنا ہےکہ بغیر کسی نوٹیفکیشن کے انہیں برخواست کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں ایس آر او 24 کے تحت سرکاری میڈیکل کالج میں تعینات کیا گیا تھا۔

واضح ہو کہ جونیئر اسٹاف نے دو دن قبل ہی میڈیا کے سامنے انتظامیہ کو اس بات کے لئے متنبہ کیا تھا کہ ان کے پاس مکمل کیٹ موجود نہیں ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے 47 اسٹاف نرس کو برخواست کر دیا۔

اسٹاف نرسوں نے کہا کہ اس وقت ان کی کوئی نہیں سن رہا ہے اور انتظامیہ اپنی مرضی سے کام کر رہا ہے، جسے وہ برداشت نہیں کر سکتیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.