جموں: جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے جسروتہ علاقے میں بدھ کے روز اپنے دو بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کے دوران والد غرق آب ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز کٹھوعہ کے جسروتہ علاقے میں دو کمسن بچے نالہ اوجھ میں نہا رہے تھے کہ اس دوران دونوں ڈوبنے لگے۔Policeman drowned In Kathua
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی والد کی نظر اپنے بچوں پر پڑی تو اُس نے فوراً دریا میں چھلانگ لگا کر دونوں کو بحفاظت کنارے پر لے آیا، تاہم وہ اپنے آپ کو بچا نہ سکا۔ اُن کے مطابق اگرچہ مقامی لوگوں نے فوری طور پر مذکورہ شخص کو ضلع ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔
مزید پڑھیں:Six Children Drowned in Gurugram Pond ہریانہ میں برساتی تالاب میں نہانے کے دوران چھ بچے ڈوب کر ہلاک
متوفی کی شناخت شیشپال سنگھ کے بطور ہوئی ہے اور وہ جموں وکشمیر پولیس میں تعینات تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ شیشپال سنگھ رخصت پر گھر آیا ہوا تھا۔