ETV Bharat / state

Pakistani Drone Spotted in Kathua کٹھوعہ میں پاکستانی ڈرون نظر آنے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک مقامی لوگوں نے پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈورن کے ذریعے اسلحہ ڈالنے کے شک پر سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو بین الاقوامی سرحد کے متصل متعدد دیہاتوں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ Pakistani Drone Spotted in Kathua

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 30, 2022, 10:32 PM IST

جموں: پاکستانی ڈورن نظر آنے کے بعد فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر کئی دیہات میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک مقامی لوگوں نے پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی۔ Pakistani Drone Spotted in Kathua

انہوں نے کہا کہ ڈورن کے ذریعے اسلحہ ڈالنے کے شک پر سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو بین الاقوامی سرحد کے متصل کئی دیہات میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایل او سی کے نزدیک تالی گاوں کے لوگوں نے سیکورٹی فورسز کو اطلاع فراہم کی کہ انہوں نے جمعرات کی شام کو ایک ڈرون دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الوقت سیکورٹی فورسز کو کوئی بھی شئی ہاتھ نہیں آئی ہے۔

دریں اثنا دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جموں میں بین الاقوامی کنٹرول لائن کے نزدیکی علاقوں میں پاکستانی ڈرونز کی نقل وحرکت کے بعد سرحد پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ جنگلات میں بھی تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Drone Spotted In Samba سانبہ میں مشتبہ پاکستانی ڈرون کی نقل و حمل کے بعد سرچ آپریشن

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.