ETV Bharat / state

Kathua Road Accident کٹھوعہ سڑک حادثے میں طالبہ ہلاک، دس زخمی - کٹھوعہ میں کار نے طلباء کو کچلا

کٹھوعہ کے براول علاقے میں سڑک کراس کر رہے طلبا کو ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جس میں ایک 17 سالہ طالبہ کی موت ہو گئی۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ car crashes school students in kathua

کٹھوعہ سڑک حادثے میں طالبہ ہلاک، دس زخمی

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 4:36 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے براول علاقے میں جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی نے متعدد طلبا کو ٹکر ماری جس وجہ سے گیارہ شدید طور پر زخمی ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ایک طالبہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز کٹھوعہ کے براول علاقے میں سڑک کراس کر رہے طلبا کو ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جس وجہ سے ایک درجن کے قریب طلبہ وطالبات زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی طالب علموں کو ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے وہاں پر ایک کو مردہ قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کی ۔ وہیں ڈاکٹر نے بومیکا ہنس ولد اشوک کمار ہنس عمر 17 سال جو نہالپور پلی موڑ کی رہائشی تھی کو مردہ قرار دیا۔ جبکہ زخمیوں کی شناخت آرین شرما، پرگتھی شرما، شگُن، ونش کمار، ہتیش کمار، نتیش کمار، رگھونندن، سورو اور گووند کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Accident in Ramban سرینگر جموں شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور ہلاک

واضح رہے کہ آج صبح جموں و کشمیر کے سرینگر جموں شاہراہ پر پیر کی صبح کاو باغ رامبن کے نزدیک اوئیل ٹینکر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق کاو باغ رام بن میں پیر کی صبح اوئیل ٹینکر زیر نمبر (JKO2BE 6628) کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوا۔ نامہ نگار نے بتایا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے زخمی ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُس کو مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت امتیاز احمد ولد قیوم وانی ساکن واگن بانہال کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.