ETV Bharat / state

نومنتخب ڈی ڈی سی ممبرز نے حلف لیا

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 3:47 PM IST

تقریب میں ضلع ڈپٹی کمشنر گوپی بھگت نے ضلع کے نومنتخب 14 ڈی ڈی سی ممبران اور کٹھوعہ سے منتخب ہوئے وارڈ ممبرز کو حلف دلایا۔ اس دوران ضلع کٹھوعہ کے متعدد معززین بھی موجود رہے۔

نومنتخب ڈی ڈی سی ممبروں کے لئے حلف برداری کی تقریب منعقد

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کٹھوعہ کے ضلع ڈپٹی کمشنر آفس میں نومنتخب ضلع ترقیاتی کونسل کے ممبروں کے لئے حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں ضلع ڈپٹی کمشنر گوپی بھگت نے ضلع کے نومنتخب 14 ڈی ڈی سی ممبران اور کٹھوعہ سے منتخب ہوئے وارڈ ممبرز کو حلف دلایا۔ اس دوران ضلع کٹھوعہ کے متعدد معززین بھی موجود رہے۔

ضلع ڈپٹی کمشنر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آج پورے یو ٹی میں نومنتخب ضلع ترقیاتی کونسل کے ممبروں کے لئے حلف برداری تقریب منعقد کی گئی ہے۔ اسی ضمن میں کٹھوعہ کے 14 ڈی ڈی سی ممبروں کو حلف دلایا گیا ہے۔'

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں 28 نومبر کو ڈی ڈی سی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہوا اور 19 دسمبر کو آٹھویں مرحلے کے ساتھ ہی انتخابات اختتام کو پہنچے۔ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا گیا۔

حتمی نتائج کے اعلان کے بعد پی اے جی ڈی (گپکار الائنس) نے 110 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بی جے پی 75 نشستیں حاصل کرنے والی واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار سے تجاوز

کانگریس اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے بالترتیب 26 اور 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ مجموعی طور پر 50 نشستوں کا ایک بڑا حصہ آزاد امیدواروں کے حق میں گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.