ETV Bharat / state

J&K Girl's wish to PM Modi  مودی جی آپ سب کی سنتے ہیں میری بھی سنیں، جموں کی بچی کی پی ایم مودی سے اپیل - آپ سب کی سنتے ہیں میری بھی سنیں

جموں و کشمیر کی ایک لڑکی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس ویڈیو میں سیرت ناز نامی بچی وزیراعظم مودی سے اپنے اسکول کو بہتر بنانے کی اپیل کر رہی ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ مودی جی آپ سب کی سنتے ہیں میری بھی سنیں۔

کٹھوعہ کی سیرت کی پی ایم مودی سے اپیل
کٹھوعہ کی سیرت کی پی ایم مودی سے اپیل
author img

By

Published : Apr 14, 2023, 1:12 PM IST

Updated : Apr 14, 2023, 2:53 PM IST

جموں کی بچی کی پی ایم مودی سے اپیل

کٹھوعہ: جموں کے کٹھوعہ ضلع کی رہنے والی سیرت ناز کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں سیرت اپنے اسکول کی حالت زار دکھا رہی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی سے اسے بہتر کرنے کا مطالبہ بھی کر رہی ہے۔ ویڈیو میں ننھی سیرت ناز اس بات سے ناخوش ہے کہ اسے اپنے اسکول میں اپنے دوستوں کے ساتھ گندے فرش پر بیٹھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وزیر اعظم اس بارے میں کچھ کریں۔ یہ ویڈیو فیس بک پر وائرل ہو رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیرت جموں کے کٹھوعہ ضلع کے لوہائی ملہار گاؤں کی رہنے والی ہے۔

سیرت نے ویڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ایک خوبصورت خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی مہربانی کرکے ایک اچھا اسکول بنائیں۔ پانچ منٹ سے بھی کم کی اس ویڈیو میں اس نے اپنا اسکول دکھایا ہے۔ وہ ویڈیو کے شروع میں اپنا تعارف کراتی ہے اور پھر فریم سے باہر ہوجاتی ہے۔ اپنے اسکول میں چہل قدمی کرتے ہوئے اپنے اسکول کی عمارت اور فرش دکھا کر وہ شکایتی لہجے میں کہتی ہے کہ مودی جی، میں آپ سے ایک بات کہنا چاہتی ہوں۔

سیرت نے پی ایم مودی کو اپنے اسکول کا ٹوٹا ہوا کنکریٹ کا فرش، پرنسپل کا دفتر اور اسٹاف روم بھی دکھایا۔ یہ دکھاتے ہوئے سیرت کہتی ہے کہ دیکھئے ہماری جماعت کتنی گندی ہوگئی ہے۔ ہم یہاں بیٹھتے ہیں۔ پی ایم مودی کو اسکول کی عمارت دکھاتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ میں آپ کو بڑی عمارت دکھاتی ہوں۔ اس کے بعد ویڈیو میں ایک نامکمل عمارت نظر آتی ہے۔ سیرت نے بتایا کہ یہ عمارت پانچ سال سے زیر تعمیر ہے۔ اس نے ویڈیو میں کہا کہ دیکھو عمارتیں کتنی گندی ہیں۔

سیرت اس ویڈیو میں گندگی کی ایک تہہ کی طرف اشارہ کرتی ہے جہاں طلباء بیٹھتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ ایک اچھا سا اسکول بنا دیں، ہمیں فرش پر بیٹھنا پڑتا ہے۔ جس سے ہمارا لباس گندا ہو جاتا ہے۔ میری ماں اکثر لباس گندا ہونے پر ڈانٹتی ہے۔ ہمارے پاس بیٹھنے کے لیے بینچ بھی نہیں ہیں۔ پھر وہ ویڈیو میں بغیر پلستر والی سیڑھیوں سے پہلی منزل پر جاتی ہے۔ سیرت نے کیمرہ کو کوریڈور کی طرف موڑ دیا جہاں پر ایک گندا فرش نظر آتا ہے۔

مزید پڑھیں:No Homework دوسری جماعت تک کے طلبہ کیلئے ہوم ورک نہیں، ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر

سیرت کہتی ہے کہ مودی جی، میری آپ سے درخواست ہے کہ اس اسکول کو اچھا بنائیں۔ میری بھی سنیں۔ ویڈیو میں سیرت نے اسکول کا گندا ٹوائلٹ بھی دکھایا۔ جسے دکھاتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ دیکھو ہمارا ٹوائلٹ کتنا گندا اور ٹوٹا ہوا ہے۔ اس کے بعد وہ ایک کھلے علاقے کی طرف اشارہ کرتی ہے جہاں وہ کہتی ہے کہ اسکول کی ایک نئی عمارت بن رہی ہے۔ اسکول میں سہولیات کی کمی کے بارے میں وہ بتاتی ہے کہ کس طرح طالب علموں کے پاس بیت الخلاء تک نہیں ہے اور انہیں کھلے میں رفع حاجت کرنا پڑتی ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے ایک گڑھا دکھایا اور بتایا کہ طلباء یہاں رفع حاجت کے لیے جاتے ہیں۔ اس نے کہا کہ ہمیں اس نالے پر جانا ہے۔ سیرت نے پی ایم مودی سے اپیل کرتے ہوئے اپنا ویڈیو بند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی آپ پورے ملک کی سنتے ہیں، میری بھی سنیں اور ہمارے اس سکول کو بہتر بنائیں تاکہ ہمیں گندے فرش پر بیٹھنا نہ پڑے۔

Last Updated : Apr 14, 2023, 2:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.