جموں کے ڈویژنل کمشنر راگھو لنگر نے آج لکھنپور کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے کورونا کے پیش نظر کیے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
اس دورے کے دوران ان کے ساتھ ضلع ایس ایس پی رمیش چندر کوتوال اور ضلع ڈپٹی کمشنر راہل یادو سمیت ضلع کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
وہیں، جموں کے ڈویژنل کمشنر راگھو لنگر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں امرناتھ یاترا کے لیے لکھنپور میں یاتریوں کی بھیڑ لگ سکتی ہے۔ اس لیے کورونا ٹیسٹنگ بڑھائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں زیادہ یاتری آئیں گے تو زیاد ملازمین کی بھی ضرورت ہوگی، جس کے لیے انہیں پہلے سے تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو ملازمین اب تک کام میں مصروف ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے آج یہ دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کھٹوعہ میں آزادی کا امرت پروگرام منعقد