تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع کھٹوعہ سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر لیجسلیٹو کونسل سمیت نو افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جن نو افراد کی آج موت ہوئی ہے ان میں سابق ایم ایل سی، جموں کے گڑی گراہ علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون، سرینگر کے جواہر نگر علاقے کے رہنے والے 95 سالہ شخص، فتح کدل سرینگر سے 60 سالہ شخص، پندیچ سرینگر کی رہنے والی 45 سالہ خاتون، پلوامہ کے حاجن کی رہنے والی 58 سالہ خاتون، بڈگام واتروانی کی رہنے والی 56 سالہ خاتون، خان صاحب بڈگام کی رہنے والی 45 سالہ خاتون اور سرینگر کے ناربل علاقے سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ شخص شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سانس لینے میں تکلیف ہونے کے بعد سابق یم ایل سی کو کھٹوعہ کے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو پایا گیا تھا، تاہم آج ان کی موت واقع ہوئی۔
ان سات اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 677 ہوگئی ہے جن میں سے 621 کا تعلق کشمیر خطے سے ہے اور 56 کا تعلق خطے جموں سے ہے۔