خیال رہے کہ سی آر پی ایف کے جموں و کشمیر ہیڈکوارٹر میں ایک ادارہ 'مددگار ہیلپ لائن' قائم کیا گیا ہے، جہاں فون کرکے علاقائی باشندے مدد مانگتے ہیں۔
اسی ضمن میں گوڈامڑیا گاؤں کی رہنے والی ریکھا رانی اور انجو بالا نے فون کیا تھا اپنی ضرورت کے لیے ایک سلائی مشین طلب کی تھی۔
اس کے تحت سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر جموں وکشمیر زون نے 121 بی ٹی کے ذریعے مذکورہ خواتین کو ایک ایک سلائی مشین فراہم کی گئی۔
سنجے ترپاٹھی (کمانڈنٹ-اے او ایل) نے سب کی موجودگی میں سلائی مشین تقسیم کی۔
مزید پڑھیں:وحید پرا کی گرفتاری پر محبوبہ مفتی کا سخت ریمارک
اس موقع پر نیلم سرنگل ، سیکنڈآفیسر ،اجیت پال سنگھ اور گاؤں کے سرپنچ شیتل شرما وغیرہ موجود رہے۔