کٹھوعہ میں قرنطینہ مرکز سے تئن افراد لیپ ٹاپ، موبائل اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے تھے، کٹھوعہ پولیس نے ان تینوں میں سے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
تینوں افراد قرنطینہ میں رکھے گئے تھے جہاں سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر چیزیں لیکر فرار ہوگئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ 04 اپریل اور 05 اپریل کی درمیانی شب میں پولیس پوسٹ مارہین کو اطلاع ملی کہ تین افراد جن کی شناخت روی کمار، پرمجیت اور وشال کمار کے طور پر ہوئی ہے اور تینوں بنڈور (ماریہین) میں بیاس ستسنگ گھر پر قرنطینی مرکز سے فرار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا ، "تینوں نے ایک لیپ ٹاپ ، دو موبائل اور ایک پرس جس میں 1500 روپے تھے چوری کیا تھا۔"
پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر نمبر 65/2020 کے تحت دفعہ 188/270/271/379 آئی پی سی کے تحت 05 اپریل 2020 کو تھانہ راجباغ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہے کہ ان ملزموں نے اپنے بارے میں غلط معلومات دی تھیں۔
پولیس نے بتایا ، "09 اپریل ، 2020 کو ، دونوں افرا د روی کمار اور وشال کمار کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا تھا ،"پولیس نے مزید بتایا کہ اس معاملے لی مزید تفتیش جاری ہے۔