ETV Bharat / state

کٹھوعہ کے کنالوں اور دریائے توی کی صفائی کا جائزہ لیا گیا

author img

By

Published : Apr 20, 2020, 2:58 PM IST

کمشنر سیکرٹری پی ایچ ای، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول اجیت کمار ساہو نے آج کٹھوعہ کی بڑی کنالوں اور توی میں سے ملبہ نکالنے اور صفائی کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

twi river
twi river

کمشنر سیکرٹری نے آج مختلف کنالوں میں ملبہ نکالنے کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ یہ کام جلد از جلد مکمل کریں تاکہ جموں صوبے میں لوگوں کو آبپاشی کی بہتر سہولیات دستیاب ہوسکے۔

اُنہیں بتایا گیا 'اِن کنالوں کی بدولت 4500 ایکڑ اراضی کو آبپاشی کی سہولیات دستیا ب ہوتی ہے'۔

مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا گیا 'کسانوں کو 3000 کلومیٹر لمبی چھوٹی بڑی کنالوں کے ذریعے سے پانی فراہم کیا جاتا ہے'۔

اے کے ساہو نے اَفسروں پر زور دیا اور کہا 'وہ کنالوں کے باندھوں پر ناجائز قبضہ ہٹانے کے لئے اِقدامات کریں۔ اور لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اِن کنالوں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں'۔

اِس موقعہ پر اَفسروں کی ایک ٹیم بھی اُن کے ہمراہ تھی۔

حال ہی میں ایک رپورٹ سامنے آئی تھی کہ جس میں یہ لکھا گیا تھا کہ جموں ان شہروں میں آتا ہے جن میں سب سے زیادہ گندگی ہے۔

حالانکہ حکومت اور انتظامیہ اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہی ہے تاکہ انہیں جموں کو آلودگی سے پاک کرنے میں کامیابی ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.