ETV Bharat / state

کٹھوعہ: نئے زرعی قوانین کے خلاف سنیکت کسان مورچہ کا دھرنا - All India joint Kisan Morcha

کٹھوعہ میں نئے زرعی قوانین کے خلاف آل انڈیا سنیکت کسان مورچہ کے بینر تلے سینکڑوں کسانوں نے دہلی کی سرحدوں پر بیٹھے کسانوں کی حمایت میں ریلی نکالی۔

All India joint kisan Morcha protest against new farming laws
نئے زرعی قوانین کے خلاف آل انڈیا جوائنٹ کسان مورچہ کا دھرنا
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 8:27 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھی آل انڈیا جوائنٹ کسان مورچہ کے بینر تلے سینکڑوں کسانوں نے نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر بیٹھے کسانوں کی حمایت میں ریلی نکال کر احتجاج و مظاہرہ کیا اور ضلعی کمشنر او پی بھگت کو ایک میمورنڈم سونپا۔

کٹھوعہ: نئے زرعی قوانین کے خلاف سنیکت کسان مورچہ کا دھرنا

اس موقع پر کسانوں نے حکومت کو وارننگ دی کہ' جب تک ان کالے قوانین کو واپس نہیں لیاجاتا ہے تب وہ گھر نہیں لوٹیں گے' احتجاجی کسانوں نے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تو مر پر یہ الزام عائد کیا کہ' مرکزی وزیر زراعت مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بولتے جارہے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں'۔

All India joint kisan Morcha protest against new farming laws
نئے زرعی قوانین کے خلاف آل انڈیا جوائنٹ کسان مورچہ کا دھرنا

کسانوں نے کہا کہ' نریندر سنگھ تومر اس نئے زرعی قوانین کی حمایت کر رہے ہیں اور اس میں انہیں کسی طرح کی کمیاں نظر نہیں آرہی ہے۔ ساتھ ہی وہ اس میں اصلاح کرنے کی بھی بات کر رہے ہیں۔اگر وہ کالا قانون نہیں ہے تو پھر اس میں سدھارلانے کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے'۔

مزید پڑھیں: 'کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت دی جائے گی'

کسانوں نے کہاکہ' ہم لوگ شروع سے ہی اس کالے قانون کی مخالفت کر رہے ہیں اور جب تک مرکزی حکومت اس قوانین کو منسوخ نہیں کرتی تب تک ہم اس کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.