ایس ایس پی کٹھوعہ رمیش کوٹوال نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کٹھوعہ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا دھماکہ جان بوجھ کر کیا گیا یا لاپروائی سے ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک ٹھیکہ دار سمیت دو کی موت جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوا ہے۔
موصوف نے بتایا کہ جائے واردات سے بر آمد شدہ دو لاشوں میں سے ایک کی شناخت شکیل احمد کے بطور ہوئی ہے جو ایک مقامی ٹھیکیدار ہے جبکہ دوسرے، جو مزدور ہیں، اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والا بھی ایک مزدور ہی ہوسکتا ہے جس کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ منتقل کیا گیا ہے۔ موصوف نے بتایا کہ پولیس اس ضمن میں تحقیقات کر رہی ہے۔