حالانکہ اب ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل دی گئی ہے، لیکن اس کے اثرات سے سبھی پوری طرح سے باہر نہیں نکل پائے ہیں۔
ان حالات میں غریبوں و مجبور خاندانوں کی امداد کرنے کے تئیں شہر کے چامراج پیٹ اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے ضمیر احمد خان کی جانب سے آج غریبوں و ضرورتمندوں میں کل 50،000 راشن کٹس تقسیم کئے۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ و حالیہ اپوزیشن لیڈر سدرامیہ نے راشن تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا۔
![سابق وزیر اعلیٰ سدرامیہ اور ایم ایل اے ضمیر احمد خان](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/ka-blr-01-observeremainingramadanpeacedullyandbecarefulinobservingeiddayzameerahmedkhan-7205032_09052020180420_0905f_1589027660_1050.jpg)
اس موقع پر ضمیر احمد خان نے عوام الناس اور خاص طور پر مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بازاروں میں جانے و خریداری کرنے سے سخت پرہیز کریں۔
انہوں نے مزید اپیل کی کہ عید الفطر کو سادگی سے منائیں اور اپنی استطاعت کے مطابق اپنے پڑوسیوں و ضرورتمندوں کی امداد کریں۔