ETV Bharat / state

یادگیر: نوجوان سرکاری ملازمتوں پر توجہ دیں - Focus on young government jobs

کرناٹک کے شہر یادگیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع یوتھ مائناریٹی سیکریٹری طلعت چاند نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سرکاری نوکریوں کے لیے کوشش کریں اور گارجین کو اس سمت خاص توجہ دینا چاہیے۔

kr_bid _04 _statement _bite _Kaur 10022
یادگیر: نوجوان سرکاری ملازمتوں پر توجہ دیں
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 8:14 AM IST

Updated : Jul 15, 2021, 11:24 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے کانگریس یادگیر ضلع یوتھ مائناریٹی سیکریٹری طلعت چاند نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اکثر تعلیم یافتہ نوجوانوں میں ڈاکٹر، انجینیئر دیگر شعبوں میں ڈپلوما کرنے کا رجحان زیادہ ہے۔

ایسا نہیں کہ اس میں زیادہ دلچسپی نوجوانوں کی ہے بلکہ ان نوجوانوں سے جڑے سرپرست اور والدین بھی کہیں نہ کہیں نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے بہانے اور سماج میں اپنی شان و شوکت دکھانے کے لئے اپنی اولاد کو ڈاکٹر اور انجینیئر کی تعلیم دلانا فخر سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سماج میں اس طرح کی سوچ سے ہمارے نوجوان سرکاری محکمہ جات میں نوکریاں حاصل کرنے میں پوری طرح ناکام ہے، خاص کر مسلمانوں میں سرکاری نوکریوں کا فیصد دن بدن گھٹتا جارہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

یہ بھی پڑھیں: دسویں یا بارہویں پاس کے لیے وزارتِ دفاع کی آسامیوں میں بھرتی

طلعت چاند نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سرکاری نوکریوں پر زیادہ فوکس کریں، والدین اور سرپرستوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو قوم و ملت اور ملک کی خدمت کے لیے سرکاری ملازمتوں میں خدمت کرنے کے جذبے کو ابھاریں۔

Last Updated : Jul 15, 2021, 11:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.