ETV Bharat / state

یادگیر: پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں سوشلسٹ یونٹی سنٹر آف انڈیا (کمیونسٹ) شاخ یادگیر کی جانب سے ملک میں ڈیزل، پٹرول اور رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف سبھاش چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 5:30 PM IST

یادگیر: پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج
یادگیر: پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج

یادگیر کے سبھاش چوک پر سوشلسٹ یونیٹی سنٹر آف انڈیا نے پٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر مرکزی و ریاستی حکومتوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

سوشلسٹ یونیٹی سنٹر آف انڈیا شاخ یادگیر کے رکن محمد جمال نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ صرف بیروزگار ہوچکے ہیں بلکہ کئی مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے عوام کو مزید پریشان کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد عام لوگ روزگار و کاروبار کےلیے فکر مند ہیں تو دوسری طرف مرکزی حکومت عام لوگوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یادگیر: کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ معاوضہ دینے کا مطالبہ

احتجاجی مظاہرہ کے دوران سوشلسٹ یونیٹی سنٹر آف انڈیا نے مرکزی و ریاستی حکومت سے پٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سوشلسٹ یونیٹی سنٹر آف انڈیا کے صدر سوم شیکھر، سکریٹری اومادیوی، رام لنگپا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.