ETV Bharat / state

یادگیر: تنظیم المسلمین و بیت المال کے ذمہ داران کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

یادگیر شہر میں 2010 میں ماسٹر پلان کے تحت سڑکوں کی توسیع کی گئی تھی- جس کے تحت قبرستان صالحین کی سڑک کے سلسلے کے پیش نظر اس وقت کے ڈپٹی کمشنر جگدیش نے تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر کو یہ یقین دلایا تھا کہ صالحین قبرستان کی جگہ کے بدل شہر میں پانچ ایکڑ نئی قبرستان کے لیے جگہ دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر سے ملاقات
ڈپٹی کمشنر سے ملاقات
author img

By

Published : Oct 15, 2021, 10:25 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی عوامی فلاحی تنظیم ت’نظیم المسلمین و بیت المال’ یادگیر کی جانب سے متعدد مطالبات کو لے کر آج ڈپٹی کمشنر یادگیر ڈاکٹر راگاپریا سے خصوصی ملاقات کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

2010 میں ماسٹر پلان کے تحت سڑکوں کی توسیع کی گئی تھی جس میں قبرستان صالحین کی زمین روڈ کی توسیع میں جانے کے سبب اس وقت کے ڈپٹی کمشنر جگدیش نے تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر کو یہ یقین دلایا تھا کہ صالحین قبرستان کی جگہ کے بدل شہر میں پانچ ایکڑ نئی قبرستان کے لیے جگہ دی جائے گی۔
مگر ابھی تک نئے قبرستان کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اس ضمن میں آج تنظیم المسلمین و بیت المال کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا سے ملاقات کرتے ہوئے نئے قبرستان کے لئے جلد سے جلد جگہ الاٹمنٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس موقع پر تنظیم المسلمین بیت المال یادگیر کے سکریٹری غلام صمدانی موسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی گئی ہے۔ اور مذکورہ وعدوں کی تکمیل کے لئے عملی اقدام اٹھانے کی اپیل کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیت المال کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو یادداشت بھی دی گئی ہے جس میں یہ اپیل کی گئی ہے کہ ضلع کے ایسے گاؤں جہاں پر اردو ہائی اسکول نہیں ہے ایسے گاؤں میں ہائی سکول تک تعلیمی نظام کو محکمۂ تعلیمات کی جانب سے بہتر بنانے کے لئے اپیل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع یادگیر میں کئی ایسے گاؤں ہیں جہاں پر ساتویں جماعت یا پھر آٹھویں جماعت تک ہی اسکول موجود ہیں۔ انہیں نویں اور دسویں جماعت کی تعلیم کے حصول کے لئے شہر آنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کئی مسلم لڑکیاں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر کھیتوں اور گھریلو کام میں لگ جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کی تعلیم مکمل نہیں ہو پارہی ہے۔

اس لئے ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ محکمۂ تعلیمات کو ایک یادداشت پیش کی ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ گاؤں میں دسویں جماعت تک اردو اسکولوں کا انتظام کیا جائے۔

اس موقع پر یادگیر کے مشاورتی کمیٹی کے سابق چیئرمین غلام جیلانی محمد معین الدین بلدیہ گرمٹکل کے علاوہ تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.