ETV Bharat / state

یادگیر: اندرون 18 گھنٹے قاتل گرفتار

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے دیہات گوگی میں اندرون اٹھارہ گھنٹے پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 5:04 PM IST

کرناٹک: اندرون 18 گھنٹے قاتل گرفتار
کرناٹک: اندرون 18 گھنٹے قاتل گرفتار

سپریڈنٹ آف پولیس یادگیر ویدامورتی کے مطابق 23 جولائی کو گوگی دیہات میں قتل کی واردات پیش آئی تھی جس میں پچاس برس کے قاسم کو تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اندرون 18 گھنٹے قاسم کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ ویدامورتی نے مزید کہا کہ قاسم چودھری کے قتل کے الزام میں حنیف چودھری کو گرفتار کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق حنیف، قاسم کا بھتیجہ ہے۔ حنیف کی والدہ بشیرا بیگم کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ حنیف کو گمان ہے کہ اس کی والدہ کی موت کالے جادو کے اثر کی وجہ سے ہوئی تھی اور وہ اپنے چاچا قاسم کو اس کا ذمہ دار مانتا تھا۔ بالآخر حنیف نے مبینہ طور پر اپنے چاچا کا قتل کردیا۔

سرکل انسپکٹر سرینواس، سب انسپکٹر سوم لنگپا، سنتوش راتھوڑ نے اس کیس کی تفتیش کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:کرناٹک میں زہریلی غذا کھانے سے تین افراد کی موت

واضح رہے کہ 23جولائی کو تعلقہ شاہ پور کے گوگی میں ایک ضعیف شخص کا اس وقت قتل کیا گیا جب وہ عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کےلیے جارہے تھے۔ ان پر تیزدھار ہتھیار سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ گوگی پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.