ETV Bharat / state

’’ اسلام قربانی کا دوسرا نام ہے’’ - یادگیر ای ٹی وی بھارت خبر

ماہ محرم الحرام دیگر مہینوں کی مناسبت میں نہایت فضیلت اور عظمت والا مہینہ ہے۔ کیونکہ اسی ماہ کے 10 تاریخ کو حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت ہوئی۔

اسلام قربانی کا دوسرا نام ہے
اسلام قربانی کا دوسرا نام ہے
author img

By

Published : Aug 20, 2021, 11:26 AM IST

Updated : Aug 20, 2021, 11:47 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے قاضی اور رابطہ ملت کمیٹی کے صدر امتیاز الدین صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ محرم الحرام اسلامی ہجری کیلنڈر کے مطابق سال کا پہلا مہینہ ہے-

اسلام قربانی کا دوسرا نام ہے

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اور احادیث مبارکہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ شہادت اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ اسلام میں بہت سے شہداء کا ذکر ملتا ہے۔ جنہوں نے اعلا ء کلمتہ اللہ کی خاطر اپنی جان جان آفریں کے حوالہ کردی۔ مگر شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کو جو شہرت حاصل ہوئی کسی اور کی شہادت کو وہ مقام حاصل نہیں ہوا۔

ماہ محرم الحرام دیگر مہینوں کی مناسبت میں نہایت فضیلت اورعظمت والا مہینہ ہے۔ کیونکہ اسی ماہ کے 10 تاریخ کو حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت ہوئی۔

قاضی امتیاز الدین صدیقی نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین نے اسلام کی سربلندی کی خاطر جدوجہد کا عملی نمونہ پیش کیا اور ظلم و بربریت کے خلاف بر سرپیکار رہے ۔

انہوں مزید کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کریں۔اور دین اسلام کی سربلند ی کے خاطر جان مال اور ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار رہیں ۔
مزید پڑھیں:حضرت امام حسینؓ کی شہادت سبق آموز ہے: مولانا عالم قاسمی

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے آخری سانس تک قرآن کی تلاوت اور نماز کونہیں چھوڑا ۔اور آنے والے لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ قرآنی احکام پر عمل کرتے ہوے زندگی بسر کرنا ہی مومن کی زندگی کا مقصد ہے

Last Updated : Aug 20, 2021, 11:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.