ETV Bharat / state

یادگیر میں محکمہ صحت کا اجلاس - خوراک کی فراہمی

'دنیا میں جس تیزی سے آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اس تناسب میں انسانی وسائل مہیا نہیں ہورہے ہیں۔'

یادگیر میں محکمہ صحت کا اجلاس
یادگیر میں محکمہ صحت کا اجلاس
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 7:44 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے محکمہ صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی جانب سے عالمی یوم آبادی کا پروگرام منعقد ہوا۔

اس پروگرام کا افتتاح رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دنیا میں جس تیزی سے آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اس تناسب میں انسانی وسائل مہیا نہیں ہورہے ہیں جس کی وجہ سے خوراک کی فراہمی علاج ومعالج رہائش تعلیم اور دیگر کی بنیادی سہولتوں میں کئی مسائل پیش آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی سے رہائش کا بھی مسئلہ بڑھ رہا ہےلوگ بہت تیزی سے مکانات تعمیر کر رہے ہیں جس سے کھیت کھلیان سمٹتے جا رہے ہیں اور جنگل کٹ رہے ہیں ملک کی بڑھتی آبادی اور اس کی وجہ سے گھٹتے وسائل سے پیدا ہونے والے مسائل پر ہمیں سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر مبشر احمد ساجد کے علاوہ دیگر محکمہ صحت کے ذمہ داران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.