ضلع انتظامیہ عام زندگی کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے وقفے وقفے سے کام کررہا ہے اور ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن ایسے تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے جو ماسک نہ پہنتے ہوں یا سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہ کر رہے ہوں۔
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی طور پر ماسک لگانے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کے لئے محکمہ صحت نے بھی ہدایات جاری کی ہیں لیکن اس کے باوجود شہر میں عوام بغیر ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ کے سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔
فی الحال ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تین ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ ہر روز کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع یادگیر میں احتیاطی اقدامات پر عمل نہ کرنے سے مریضوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ عوام کو اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ وائرس کب کس کو ہوگا اور کس طرح پھیلے گا یہ معلوم نہیں البتہ ہر فرد کو چاہیے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔