ETV Bharat / state

یادگیر:ڈپٹی کمشنرکی مسلم تنظیموں کے ذمہ داران سے ملاقات - یادگیر ای ٹی وی بھارت خبر

یاد گیر کے ڈپٹی کشمنرڈاکٹرراگاپریا نے شہر کے مسلم تنظیموں کے ذمہ داران اور علماء و مشائخ سے ملاقات کی

مسلم تنظیموں کے ذمہ داران سے ملاقات
مسلم تنظیموں کے ذمہ داران سے ملاقات
author img

By

Published : Oct 3, 2021, 9:41 AM IST

Updated : Oct 3, 2021, 10:43 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے شہر کے مسلم تنظیموں کے ذمہ داران علماء اور مشائخ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے کہا کوویڈ ویکسین کی پہلی خوراک 64 فیصد مکمل کرلی گئی ہے جبکہ کوویڈ ویکسین کی دوسری خوراک ضلع یادگیر میں 30 فیصد مکمل ہوئی ہے ۔

مسلم تنظیموں کے ذمہ داران سے ملاقات

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویکسین سے متعلق لوگوں میں بیدار ی پیدا کرنے کے لئےمختلف مذاہب کے رہنماؤوں سے ملاقات کی گئی تاکہ لوگوں میں ویکسین سے متعلق پائی جارہی غلط فہمیوں کا ازالہ کیاجاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ آج کا یہ خصوصی اجلاس اسی لئے طلب کیا گیا ہے کہ تاکہ لوگ کورونا ویکسین لینے کے لئے آمادہ ہوں

انہوںنے سیاسی، غیر سیاسی تنظیم، تعلیمی اداروں کے ذمہ داران، کاروباری افراد سے اپیل کی کہ اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کو ویکسین لینے کے لئے آمادہ کریں تاکہ اس عالمی وبا کا خاتمہ ہو اور اس کے مضر اثرات سے بچا جاسکے

انہوں نہ کہا کہ کوویڈ ویکسین کی اس مہم میں حکومت کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیمات، محکمہ صحت اور محکمہ بلدیہ کے ذمہ داران دن رات اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں

ایسے میں عام شہریوں کا بھی فریضہ ہے کہ ضلع یادگیر میں ویکسینیشن کے لئے دیہی اور شہری حلقوں میں ویکسین سے متعلق معلومات فراہم کرائیں

مزید پڑھیں:

ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھائیں: ڈاکٹر وارد

اس موقع پر بیت المال یادگیر کے صدر لائق حسین بادل، مولانا مفتی اقبال احمد، ضلع بی جے پی مائناریٹی کے صدر ریاض احمد، سماجی کارکن تجمل حسین،ضلع وقف افسر عبدالرب، اراکین بلدیہ، قاضی امتیاز الدین صدیقی کے علاوہ یادگیر ضلع کے تعلقہ شاہ پور، شورا پور، گرمٹکل کے کئی علماء اورغیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔

Last Updated : Oct 3, 2021, 10:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.