ETV Bharat / state

یادگیر: تریپورہ تشدد اور مساجد پر حملوں کے خلاف مظاہرہ

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 4:04 PM IST

Updated : Nov 5, 2021, 4:14 PM IST

مظاہرین نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تریپورہ میں مسلمانوں پر تشدد اور مساجد پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

تریپورہ کے مسلمانوں پر تشدد اور مساجد پر حملوں کے خلاف مظاہرہ

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی نگرانی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا یادگیر یونٹ کے صدر بندہ نواز نے کی۔

یہ احتجاج تریپورہ میں مسلمانوں کے خلاف ہو رہے تشدد کے خلاف کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا مجیب اسد سابق نائب صدر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا شاخ یادگیر نے کہا کہ تریپورہ میں مسلمانوں پر ہو رہے تشدد کے خلاف احتجاج میں خود مسلمانوں کی عدم شرکت نہایت افسوس اور تعجب کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جے پور: تریپورہ تشدد کے خلاف زبردست احتجاج

انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا قتل اور مساجد کو مسمار کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

اس اجلاس میں دیگر تنظیموں کے ذمہ داران نے بھی شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سوشل ڈیموکرٹک پارٹی آف انڈیا کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

Last Updated : Nov 5, 2021, 4:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.