کرناٹک کے ضلع یادگیر کے اقرا اسکول کے احاطے میں محکمہ پولیس میں ملازمت کے لیے شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس کی صدارت لائق حسین بادل صدر بیت المال یادگیر نے کی۔
اس موقع پر گلبرگہ کیریر گائیڈینس ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے یادگیر کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں کثیرتعدادمیں پولیس کانسٹبلز اور سب انسپکٹرز کی جائیدادوں کی بھرتی کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سنہرے موقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں نوجوان آن لائن درخواست داخل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:کرناٹک میں کل سے مذہبی مقامات کھولنے کی اجازت، ویکینڈ کرفیو ختم
اس موقع پر پر قیصر ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں محکمہ پولیس میں مسلمان نوجوانوں کی بھرتی کی نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ نوکری میں کتنی ہی تنخواہ کیوں نہ ملتی ہو مگر وہ قابل اعتماد نہیں ہوتی۔ آپ کو کبھی بھی نوکری سے نکالا جا سکتا ہے لیکن سرکاری ملازمت ایسی ملازمت ہے جس میں آپ کو نکالنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ قابل اعتماد اور بھروسہ کی نوکری ہوتی ہے۔
اس لیے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ محکمہ پولیس میں نکلے ہوئے کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کی اسامیوں کے لیے آن لائن درخواست جمع کروائیں۔
سب انسپکٹر کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 جولائی اور کانسٹیبل پوسٹ کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 جولائی ہے۔