ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے کے لیے محکمہ صحت کے تعاون سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین دینے کی سہولیات مہیا کروائی جارہی ہے۔جس سلسلے میں ضلع انتظامیہ لوگوں سے ویکسین لینے کی اپیل کر رہی ہے۔
ضلع انتظامیہ کے علاوہ دیگر محکمہ جات سے جڑے احباب بھی عوام سے ویکسین لینے کی اپیل کر رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ فیملی پلاننگ آفیسر ناگ راج پاٹل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے تمام احباب ویکسین لیں کیونکہ تیسری لہر کے آنے سے پہلے ہم سب کو ویکسین لے لینا چاہیے۔
وہیں مہانتشوری میڈیکل آفیسر نے کہا کہ حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو چھوڑ کر سب خواتین ویکسین لے سکتی ہیں۔خواتین ماہواری کے اوقات میں بھی یہ ویکسین لے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کو چھوڑ کر 18 سال سے زائد عمر کی تمام خواتین کو ویکسین دیا جا رہا ہے۔