ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شورا پور کے رکن اسمبلی و صدر کرناٹکا جل بورڈ راجو گوڑا نے کہا کہ شوراپور شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ بہت جلد حل ہوگا۔
شوراپور میں مستقل پانی کے مسئلہ کو لے کر میں ہمیشہ فکر مند رہتا تھا کہ اس کا کیسے مکمل حل نکالا جائے۔ آج وہ وقت آگیا ہے کہ شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا۔ جس کے اوپر ریاستی حکومت نے 158 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھیں: یادگیر: پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج
انہوں نے کہا کہ شہر میں مکمل طور پر پانی کی دستیابی کے لئے نقشے کی تیاری بھی عمل میں آچکی ہے، شہر میں بڑے پیمانے پر پانی کی ٹنکیاں لگائی جائیں گی۔ جس کے مکمل ہونے سے شہریوں کو بڑی راحت ہوگی۔