ETV Bharat / state

یادگیر: مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے مفت کوچنگ سینٹر کا قیام - ویر بھدراپا دیورکل فاؤنڈیشن یادگیر

مفت تربیتی مرکز میں طلبا و طالبات کے لئے آئی اے ایس، محکمہ ریلوے، محکمہ پولیس، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، بینکنگ اور دیگر محکمہ جات کے امتحانات کی تیاری کے لیے ماہرین کی نگرانی میں طلبا و طالبات کو مفت تربیت دی جائے گی۔

Yadgeer: Establishment of free coaching center for competitive examinations
یادگیر: مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے مفت کوچنگ سینٹر کا قیام
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 12:26 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے آر وی اسکول میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ویر بھدراپا دیورکل فاؤنڈیشن یادگیر کے سکریٹری دیور کل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویر بھدراپا دیور کل فاؤنڈیشن کے تحت طلبا و طالبات کے لئےمفت تربیتی مرکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

یادگیر: مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے مفت کوچنگ سینٹر کا قیام

انہوں نے کہا کہ یہ مفت تربیتی مرکز کا افتتاح 30 نومبر کو صبح گیارہ بجے عمل میں آئے گا۔ جس میں شہر کے معزز احباب، تعلیمی اداروں کے ذمہ داران وہ سیاسی قائدین مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مفت تربیتی مرکز میں طلبا و طالبات کے لئے آئی اے ایس، محکمہ ریلوے، محکمہ پولیس، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، بینکنگ اور دیگر محکمہ جات کے امتحانات کی تیاری کے لیے ماہرین کی نگرانی میں طلبا و طالبات کو مفت تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ باہر سے آنے والے طلبا و طالبات کے لئے رہنے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ یہ ساری سہولتیں ہم اپنے ٹرسٹ کی جانب سے کر رہے ہیں اس میں کوئی سرکاری امداد نہیں ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ضلع میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات سرکاری محکمہ جات کے امتحانات کے لئے تیار رہیں تاکہ وہ اپنی پسند کے محکمہ جات میں امتحانات لکھ کر نوکری حاصل کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.