کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کانگریس پارٹی کے صدر مری گوڈا نے روز بروز بڑھ رہی تیل کی قیمتوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مسلسل ایسے فیصلے کررہی ہے، جن سے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے اپنے کاروبار اور کاموں کو لے کر پریشان ہیں۔ ایسے میں حکومت پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس جیسی ضروریات کی چیزوں میں اضافہ کر کے لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام عالمی وبا سے مختلف مسائل کا شکار ہیں۔ ایسی صورتحال میں رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کرنا حکومت کی غیرسنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلور: اسکول فیس کم کرنے کے لیے عآپ کی مہم
ضلع صدر نے کہا کہ اس وقت بے روزگاری عروج پر ہے۔ لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے جس کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء مہنگائی کو آسمان چھو رہی ہے۔
حکومت سے پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس کی قیمتیں کم کر کے عوام کو راحت دینے کا مطالبہ کیا۔