ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کے یونیٹٹ اسپتال میں عالمی یوم قلب منایاگیا۔اس موقع یونائیٹیڈ ہسپتال ایم ڈی ڈاکٹر وکرم ریڈی اور انکی میڈیکل ٹیم کی جانب سے یہاں کے جگت سکل سے تماپوری سرکل تک سائیکل اور پیدل جلوس نکالاگیا،اس موقع پر عوام کے درمیان نشیلی اشیا کے استعمال سے گریز کرنے اور ان سے ہونے والے نقصانات سے واقف کرایاگیا۔Appeal to the public to avoid drug use
اس موقع مذکورہ ہسپتال کے عملہ نے عوام کو اپی صحت برقرار رکھنے کے لئے ورزش اور سائیکلنگ کرنے کی ترغیب دی گئی۔
اس موقع ڈاکٹر ویلکرم سیتارڈی نے کہا۔29 ستمبر کو دنیاں بھر میں عالمی یوم قلب منایا جاتا ہے،اس کو منانے کا خاص مقصد عوام کو دل کے دورہ سے متعلق عوام کو آگاہ کرنا اور اس سے سے تحفظ کے لئے شعور بیدارکرنا ہے ۔دنیاں بھر میں سب سے زیادہ مرنے والے دل کے مریض ہیں۔لیکن ان میں سے 80 فیصد اموات کوروکا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:عالمی یوم قلب : 80 فیصد امراض قلب کے مریضوں کو بجایا جا سکتا ہے
اس موقع کاڈیالسٹ ڈاکٹر بسواپربو نے کہا کہ وقت سے پہلے مریض اپنی بیماری کا علاج کر اکر احتیاط5 تدابیر اختیار کی جائیں ۔آج کل زیادہ تر نوجوان موت کے آغوش میں چلے جاتے ہیں،لیکن اگر تمبا کو نوشی, شراب نوشی, ٹینشن تناو موٹاپا جسے معاملوں پر قابو پالیں تو یہ بیماری سے بچ سکتے ہیں۔اس موقعہ یہاں کے اسپتال مفت ہارٹ چکپ کیمپ منعقد کر کے عوام دوائی بھی تقسیم کی گئی۔