ETV Bharat / state

cleaning drains in Bidar بیدر شہر کی اہم نالیوں کی صفائی - بیدر میں بارش کے پیش نظر نالیوں کی صفائی

موسم بارش کو دیکھتے ہوئے محکمہ بلدیہ کی جانب سے شہر کے اہم نالوں اور نالیوں میں مکمل صفائی کا کام کیا جا رہا ہے کمشنر بلدیہ بیدر شیوراج راتھوڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ موسم بارش کے انے سے پہلے سے ہی ہم شہر کے تمام نالیوں کو صاف کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ Work of cleaning the drains in Bidar is going on

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 6:56 PM IST

بیدر شہر کی اہم نالیوں کی صفائی

بیدر: اکثر ہم دیکھتے ہیں جب کبھی بارش ہوتی ہے تو نالیوں کا پانی سڑکوں پر نکل آتا ہے جس کے سبب ٹرافک جام ہوتی ہے اور راہ چلنے والوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نالیوں سے نکلنے والا گندا پانی سڑکوں پر آنے سے خصوصا پیدل چلنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لب سڑک رہنے والے احباب کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نالیوں کی بروقت صفائی نہ ہونے اور شہر میں بڑے بڑے نالوں اور سڑکوں کی دونوں جانب نالیوں کی مکمل صفائی نہ ہونے کے سبب اس طرح کے مسائل اکثر موسم بارش یعنی بارش کے دوران پیش اتے ہیں جس کی وجہ سے کئی بار عوام کے صحت پر بھی اس کا گہرا اثر پڑتا ہے اور مختلف قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

موسم بارش کو دیکھتے ہوئے محکمہ بلدیہ کی جانب سے شہر کے اہم نالوں اور نالیوں میں مکمل صفائی کا کام کیا جا رہا ہے کمشنر بلدیہ بیدر شیوراج راتھوڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ موسم بارش کے انے سے پہلے سے ہی ہم شہر کے تمام نالیوں کو صاف کرنے کا کام شروع کیے ہیں ساتھ ہی شہر میں جو بڑے نالے ہیں انہیں بھی مکمل صاف کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ اندرون شہر کئی جگہ پر گھروں کے سامنے نالیوں پر سلاپ ڈالنے کی وجہ سے نالیاں صاف کرنے میں دشواری پیش ا رہی ہے انہوں نے مکان مالکان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیہ کے ملازمین کو نالیاں صاف کرنے کے لیے نالیوں پر موجود سلاپ میں جگہ رکھنا چاہیے تاکہ بلدیہ ملازمین کو نالیاں صاف کرنے میں آسانی ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Gruha Lakshmi Yojana in Karnataka ہماری حکومت خواتین کو بااختیار بنانا چاہتی ہے، ریاستی وزیر ایشور کھنڈرے
کمشنر نے کہا کہ نالیوں سے نکالے جانے والا کچرا ساتھ ہی اٹھایا جا رہا ہے تاکہ دوبارہ بارش کے پانی یا پھر سے کچرا اسی نالی میں نہ چلا جائے اس لیے نالیوں کی صفائی کے ساتھ ہی نکالے جانے والا کچرا اٹھا لیا جا رہا ہے۔ موسمََ میں بارش میں عوام کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اس لیے محکمہ بلدیہ نالیوں کی مکمل صفائی کی لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ صاف صفائی میں محکمہ بلدیہ کا تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.