ETV Bharat / state

Scholarship Announcement وزڈم کالج بیدر نے دو کروڑ روپے اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا - Wisdom PU College

بیدر شہر کا معروف تعلیمی ادارہ وزڈم کالج نے طلباء و طالبات کے لیے 2 کروڑ روپے اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ Wisdom College Bidar Announced Scholarship

گیا
گیا
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 10:49 AM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر شہر کا معروف تعلیمی ادارہ وزڈم کالج انتظامیہ نے طلبا و طالبات کے لیے دو کروڑ روپے اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشن بیدر کے چیئرمن محمد آصف الدین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال دہم SSLC جماعت کے طلبا و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ وزڈم پی یو کالج اور JEE/IIT/NEET اکیڈیمی بیدر نے وزڈم پی یو کالج عقب اردو ہال تعلیم صدیق شاہ بیدرکرناٹک اور ملک و بیرون ملک کے 100سے زائد سنٹرس پر بروز اتوار 12فروری 2023ءکو انٹرنس اگزام منعقدکرنے کا اعلان کیا ہے۔

محمد آصف الدین نے مزید کہا کہ اس امتحان میں ذہین و ہونہار منتخب 500 طلباء کو دو کروڑ روپے کی اسکالر شپ دی جائے گی جس کے ذریعہ وہ میڈیکل یا IITکی مفت تعلیم حاصل کر کے اپنے مستقبل روشن کر سکتے ہیں۔ اس امتحان کو دینے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کرنا ضروری ہے۔ امتحان دینے کے اہل دہم SSLCجماعت کے طلباءہونگے۔ لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ ہاسٹل کا نظم ہے۔ 100 طلباءکو قیام و طعام کی سہولت مفت میں دی جائے گی، جب کہ 400 طلباءکے منجملہ 200 طلباء کالج کی فیس 100% رعایت دی جائے گی، بقیہ 200 طلباء کو کالج کی 50%فیس میں راحت حاصل رہے گی۔ اسکالر شپس کے لیے طلباءکا انتخاب انٹرنس اگزام اور انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا۔ نیٹ کلاس کے ہر چار اسٹوڈنٹس میں سے ایک فری میڈیکل گورنمنٹ سیٹ پاتا ہے۔ انہوں نے تعلیمی، سماجی، سیاسی، و دیگر درد مندانہ ملت سے اپیل کی ہے کہ وہ دہم جماعت کے اپنے شہر کے طلباءکو اس زریں موقع سے استفادہ کرنے کے لیے متوجہ کریں۔رجسٹریشن کے لیے www.wisdominstitutions.com پر وزٹ کریں ۔مزید تفصیلات کے لیے ٹال فری نمبر 18001239447 اور7259420051 / 9448891008 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Free UPSC Coaching Entrance Exam سول سروسز کی مفت کوچنگ کا داخلہ امتحان اٹھائیس اگست کو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.