ETV Bharat / state

JDS Leader on BJP Agenda: 'بی جے پی کے فرقہ پرست ایجنڈے کو ناکام کریں گے' - کرناٹک میں بی جے پی کی مذہبی منافرت

سید شفیع اللہ نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی کی جانب سے بڑھائی جارہی مذہبی منافرت و فرقہ پرستی کے خلاف جے ڈی ایس کے رہنما کمارا سوامی نے اپنا من بنا لیا ہے کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کو ان کے ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ JDS Leader on BJP Agenda

بی جے پی کے فرقہ پرست ایجنڈے کو ناکام کریں گے

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 6:25 PM IST

بی جے پی کی جانب سے ملک بھر میں مذہبی منافرت و فرقہ پرستی بڑھائی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنتا دل سیکولر کے نائب صدر سید شفیع اللہ نے بتایا کہ اتر پردیش میں جہاں اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی کے امیدوار چند ووٹوں کے فرق سے ناکام رہے ہیں تاہم وہ دوسری بڑی پارٹی و اپوزیشن بن کر ابھرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ریاست کرناٹک میں بھی علاقائی پارٹی کی کامیابی کے بہتر امکانات ہیں۔ JDS Leader on BJP Agenda

بی جے پی کے فرقہ پرست ایجنڈے کو ناکام کریں گے

سید شفیع اللہ نے بتایا کہ کرناٹک میں بی جے پی کی جانب سے بڑھائی جارہی مذہبی منافرت و فرقہ پرستی کے خلاف جے ڈی ایس کے رہنما کمارا سوامی نے اپنا من بنا لیا ہے کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کو ان کے ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس سوال پر کہ جے ڈی ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم کہا جاتا ہے، تو شفیع اللہ نے کہا کہ کمارا سوامی نے سالوں قبل بی جے پی سے الائنس کیا تھا جس کی وجہ سے یہ بات سامنے آتی ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں کبھی ایسا اقدام نہیں ہوگا۔

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انہوں نے بتایا کہ چونکہ ہماری سیکولر پارٹی ہے ہم چاہیں گے کہ ہماری سوچ والی پارٹیوں کے ساتھ الائنز کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی ناکامی کو چھپانے کے لیے بی جے پی کرناٹک میں فرقہ واریت پھیلا رہی ہے۔ شمالی ہند کی 5 ریاستوں میں ہوئے انتخابات اور ان کے نتائج کو کہیں مایوس کن تو کہیں مثبت بتایا جارہا ہے اور ان نتائج کا اثر ریاست کرناٹک میں بھی دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Azaan Row in Karnataka: کرناٹک میں اذان پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان کشیدگی

انتخابات میں قومی سطح کی پارٹی کانگریس کی بری طرح سے ہار کی وجہ سے کرناٹک کانگریس بیک فوٹ پر نظر آرہی ہے جب کہ ریجنل پارٹی جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے حوصلے بلند نظر آرہے ہیں۔ اب کرناٹک میں 2 بڑے انتخابات ہونے والے ہیں۔ دارالحکومت بنگلور کے کارپوریشن الیکشنز اور اگلے سال جنرل اسمبلی الیکشنز منعقد کئے جانے ہیں اور یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ مذکورہ 5 ریاستوں کے انتخابی نتائج کا اثر کرناٹک کے الیکشنز میں اثرات ممکن ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.