بنگلور: حال ہی میں چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خلاصہ کیا تھا کہ ملک بھر کی جیلوں میں تقریباً 6 لاکھ قیدی بند ہیں جن میں تقریباً 80 فیصد قیدیوں كے معاملے زیر سماعت ہیں۔ اس معاملے میں چیف جسٹس نے کریمینل جسٹس سسٹم کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔ welfare party of India Demand to Release All Political Prisoners
اس اہم موضوع کے متعلق ویلفیئر پارٹی نے سبھی سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تین روزہ قومی مہم national campaign بعنوان 'ریلیز آل پالیٹیکل پریزنرز' کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم كے تحت تمام سیاسی قیدیوں كے زیر سماعت معاملے كو نمٹاكر انہیں رہا كرنے كا مطالبہ كیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:District Minority Welfare Officer Appeal بیدر کے لوگوں سے اقلیتی اسکیموں سے استفادہ کرنے کی اپیل
جنرل سکریٹری حبیب اللہ خان نے بتایا کہ مہم کے دوران ایک بڑے پیمانے پر سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس گوپال گوڑا خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں دستخطی مہم چلاکر 5 لاکھ دستخط اکٹھا کئے جائیں گے اور ایک میمورنڈم كی صورت میں کے صدرجمہوریہ ہند کو بھیجا جائے گا ۔اس درخواست کے ذریعہ صدر جمہوریہ ہند سے اس معاملے میں مداخلت كرنے كا مطالبہ كیا جائے گا