بیدر :ویلفیئر پارٹی کرناٹک بسواکلیان تعلقہ ضلع بیدر کے صدر مجاہد پاشا قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ دور میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے لوگوں میں نفرت کی سیاست کو عام کرنے کی ناپاک کوشش کی جا رہی ہے۔ تقسیم کرو حکومت کرو کی انگریزوں کی پالیسی پر سختی سے عمل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے نفرت کی سیاست کرنے والے سیاسی رہنما عام لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں ۔اس سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی بڑا نقصان ہو رہا ہے۔اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنے کے لئے سماج کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔بھائی چارہ کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
ان کا کہنا ہئ کہ ویلفیئر پارٹی کرناٹک نے نفرت کی سیاست کو ختم کر نے کے لئے محبت کے پیغام کو عام کرنے کے مقصد سے نفرت ہٹاؤ دیش بچاؤ مہم شروع کی گئی۔لوگوں سے اس مہم سے جڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔اس مہم کے تحت تمام ریاست میں بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Welfare Party نفرت مٹاؤ دیش بچاؤ، ویلفیئر پارٹی کرناٹک کی مہم شرور
انہوں نے ریاست کی تمام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ کہا کہ اس مہم کا حصہ بنے اور ریاست میں امن بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانے کے لیے نفرت کی سیاست کو جڑ سے ختم کرنے میں مدد کریں ۔اس موقع پر تاج الدین ریاستی نائب صدر، عبدالسلیم چتاپوری یادگیر ضلع انچارج سدنا نائب صدر ضلع گلبرگہ و دیگر موجود تھے-