ETV Bharat / state

Welfare Party نفرت مٹاؤ دیش بچاؤ، ویلفیئر پارٹی کرناٹک کی مہم شروع

ویلفیئر پارٹی کرناٹک کی جانب سے ایک 10 روزہ ریاست گیر مہم بعنوان 'نفرت مٹاؤ دیش بچاؤ' کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کے متعلق پارٹی کے ریاستی صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین نے کہا کہ ملک میں ایک نریٹیو طے کیا گیا ہے کہ 'نفرت' اقتدار حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ بنا ہوا ہے۔

نفرت مٹاؤ دیش بچاؤ، ویلفیئر پارٹی کرناٹک کی مہم شرور

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 5:31 PM IST

Updated : Nov 3, 2023, 10:15 AM IST

نفرت مٹاؤ دیش بچاؤ، ویلفیئر پارٹی کرناٹک کی مہم شروع

بنگلورو: ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے صدر طاہر حسین نے کہا کہ نفرت کی سیاست پارلیمنٹ سے لیکر پنچایت تک پھیل چکی ہے۔ بالخصوص کرناٹک میں بھی، بی جے پی حکومت کی برخاستگی و کانگریس کے اقتدار میں آنے کے باوجود یہ نفرت کا پھیلاؤ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مہم کے ذریعہ عوام کو بیدار کریں گے کہ وہ اس نفرت کی سیاست کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔عوام جب تک بیدار نہیں ہو گی اس وقت ملک میں نفرت کی سیاست کا خاتمہ نہیں ہو گا۔

طاہر حسین نے کہا کہ ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے۔یہاں ہر شہری کو اپنے حقوق حاصل کرنے کی آزادی ہے. اسی طرح اس ملک کی ترقی اور ملک کی فلاح و بہبودی کی فکر کرنا بھی یہاں کے ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے. امن اور بھائی چارے کے لئے مشہور ہمارے اس ملک کے موجودہ حالات ہمیں اس بات پر مجبور کر رہے ہیں کے ہم اس پر سنجیدگی سے غور کریں۔ملک کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک کو چند مفاد پرست سیاست دانوں نے کس موڈ پر لا کر کھڑا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Randeep Surjewala کرناٹک میں کانگریس دوبارہ اقتدارمیں آئے گی

انہوں نے کہاکہ اقلیتوں اور پچھڑے طبقات کو سیاست اور اقتدار سے دور کرنے کی سازش سے آگاہ کروانا اور سیاسی طور پر مظبوط بننے کی جانب توجہ دلوانا. انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست کے متبادل کے طور پر اقدار پر مبنی سیاست کو فروغ دینا۔

Last Updated : Nov 3, 2023, 10:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.