دہلی کے شاہین باغ میں جاری سی اے اے کے خلاف غیر معینہ احتجاج کے متعلق مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے کہا کہ 'شاہین باغ کے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے اور وہ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں'۔
انہں نے کہا کہ ہماری جدوجہد فسطائیت کے خلاف ہے اور سی اے اے اصل مرض نہیں بلکہ یہ فسطائیت کا ایک نمونہ ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کہ اس معاملے میں انصاف کا فیصلہ ہوگا۔
اس موقع پر مولانا موصوف نے مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ متنازع شہریت ترمیمی قانون کے متعلق بتایا کہ 'یہ قانون اصل مرض نہیں ہے بلکہ فسطائیت کی ایک جھلک ہے اور اسی کے خلاف ان کی جدوجہد جاری ہے۔
واضح رہے کہ متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے قومی دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں جاری مظاہرے کو ختم کرنے نیز اسے حل کرنے کے لیے عدالت عظمیٰ نے مصالحت کا تقرر کیا ہے۔