بنگلور: کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اسکول کے نصاب میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، ریاست کے اہم شخصیات کو اسباق سے نکال کر آر ایس ایس سے جڑے لوگوں کی تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔' بی جے پی حکومت کے اس اقدام سے ریاست کے لوگ سخت برہم ہیں اور اس کے خلاف پرزور احتجاج کیے جارہے ہیں۔ Saffronization of School Books
اس سلسلے میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ایل ہنو منتیئہ نے کہا کہ 'بی جے پی آنے والی نسل کے بچوں کے ذہنوں میں ہندوتوا کا زہر گھولنا چاہتی ہے جو کہ ہرگز قابل قبول نہیں اور اس کے خلاف زبردست جدوجہد کی جانی چاہیے۔'
یہ بھی پڑھیں: Saffronization of School Books: اسکولی نصاب میں چھیڑ چھاڑ ناقابل قبول، کنڑا تنظیم
یاد رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے اسکول کے کتابوں میں سیفرانائزیشن کے خلاف پرزور ریلیاں و احتجاجات منعقد کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے بی جے پی حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے تاہم ابھی تک نصاب میں تبدیلیوں کو رد کئے جانے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں آیا۔