ETV Bharat / state

HK Muniyappa کانگریس نہیں سدارامیا تمام وعدے پورے کریں گے، ایچ کے منیاپا - بی جے پی کے بے باک رکن اسمبلی باسنگوڈا پاٹل یتنال

کانگریس کے سینئر لیڈر اور ریاستی وزیر کے ایچ مونیپا نے کہا کہ ان کی پارٹی نہیں بلکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا اسمبلی انتخابات کے دوران کیے گئے تمام وعدوں کو نبھائیں گے۔

کانگریس نہیں سدارامیا تمام وعدے پورے کریں گے: ایچ کے منیاپا

author img

By

Published : Jul 10, 2023, 4:28 PM IST

کانگریس نہیں سدارامیا تمام وعدے پورے کریں گے: ایچ کے منیاپا

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ذریعہ پیش کردہ بجٹ پر ردعمل میں وجے پورہ سے بی جے پی کے بے باک رکن اسمبلی باسنگوڈا پاٹل یتنال نے کہا کہ کانگریس حکومت پانچ ضمانتوں کو نافذ نہیں کر پائے گی۔ بی جے پی ایم ایل اے یتنال کے جواب میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور ریاستی وزیر کے ایچ مونیپا نے کہاکہ سدارامیا حکومت اپنے وعدوں کی پابند ہے اور ہر حال میں پانچ گارنٹیوں کو مکمل طور پر نافذ کرے گی۔

یاد رہے کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اسمبلی ودھان سودھا میں 14 واں بجٹ پیش کیا۔وزیراعلیٰ سدارامیا نے مطلع کیا کہ ریاستی حکومت 2,50,933 کروڑ روپے کے کل اخراجات کی توقع کر رہی ہے، 54,374 کروڑ روپے کا سرمایہ خرچ اور 22,441 کروڑ روپے کے قرض کی ادائیگی متوقع ہے۔

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاستی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کانگریس پارٹی کے منشور میں وعدے کیے گئے پانچ انتخابی وعدوں کے مطابق ہر گھر کو ₹ 4,000 سے ₹ 5,000 ماہانہ کی اضافی مالی امداد فراہم کرے گی. پانچ وعدوں پر سرکاری خزانے پر سالانہ تقریباً 52,000 کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور توقع ہے کہ تقریباً 1.3 کروڑ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ کرناٹک حکومت نے تمام 18 سلیبوں پر ہندوستانی ساختہ غیر ملکی شراب (IMFL) پر اضافی ایکسائز ڈیوٹی میں 20 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ایم سدارامیا نے بتایا کہ بیئر پر ڈیوٹی 175 فیصد سے بڑھا کر 185 فیصد کی جائے گی. سدارامیا نے اپنی بجیٹ اسپیچ میں کہا تھا کہ، "آبکاری کی شرح میں اضافے کے بعد بھی، پڑوسی ریاستوں کے مقابلے ہماری ریاست میں شراب کی قیمت کم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Rahim Khan ریاستی بجٹ تمام طبقات کی بہبود پر توجہ مرکوز کرتا ہے

وزیراعلیٰ سدارامیا نے مزید کہا کہ ان اضافے اور موثر نفاذ اور ریگولیٹری اقدامات کے ساتھ، سال 2023-24 کے لیے محکمہ ایکسائز کے لیے محصولات کی وصولی کا ہدف ₹36,000 کروڑ مقرر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.