ریاست کرناٹک کے ضلع چکمگلور میں یہ واقع پیش آیا ہے، چکمگلور کے مانوکبری گاوں سے کچھ روز قبل شردھامہ نامی شخص کو بیمار حالت میں لکڑی کے کھمبے کے سہارے سے ہسپتال پہنچایا تھا۔
ہسپتال میں شرادھامہ کئی ہفتوں تک موت سے جنگ لڑتا رہا اور آخر وہ یہ جنگ ہار گیا۔ جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے پھر دوبارہ اسی لکڑی کے کھمبے کے سہارے گھر تک پہنچایا، کیونکہ گاوں میں سڑک نہیں ہے کہ گاڑی جا پائے۔
شردھامہ کی لاش کو لکڑی کے کھمبے کے ساتھ باندھ کر گھر تک پہنچانے کا منظر ایک مقامی باشندہ نے اپنے موبائل میں کیپچر کیا، جس کے بعد یہ ویڈیو عام ہوئی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بار بار انتظامیہ سے اپیل کرنے کے باوجود گاؤں میں سڑک نہیں پہنچائی گئ، جس کی وجہ سے گاؤں کے لوگوں کو ہر روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بھارت میں اسی طرح کئی گاوں ہے جہاں سڑکیں موجود نہیں ہیں اورلوگ آج بھی پریشانیوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
کئی گاؤن ایسے ہیں جہاں لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی بھی نہیں ہے۔ لوگ آج بھی ان مشکل حالات میں جینے کو مجبور ہیں۔