ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت خواجہ سید شاہ داؤد محمد حسینی چشتی قادری لنگ بند جگت گرو Urs Of Khawaja Syed Shah Daud Hussaini In Yadgir کا سالانہ عرس شریف نہایت سادگی اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
شہر کے آثار شریف سے صندل مبارک نکالا گیا جو شہر کے گاندھی چوک کھاری بولی سے ہوتا ہوا درگاہ شریف پہنچا۔
اس موقع پر سجادہ نشین حضرت خواجہ سید شاہ صاحب نے کہا کہ حضرت خواجہ سید شاہ داؤد محمد حسینی چشتی کا 247 واں سالانہ عرس شریف نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے تمام مریدین کو نصیحت کی کہ وہ اپنی زندگی کو نہایت سادگی کے ساتھ گزاریں پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کریں۔ جھوٹ اور چغل خوری اور سود جیسی لعنت سے بچتے ہوئے اپنی زندگی کو دوسروں کی بھلائی کے لیے وقف کریں۔
اس موقع پر شہر کے سیاسی قائدین کے علاوہ برادران وطن نے سالانہ عرس شریف کے موقع پر حضرت پیر صاحب کی گل پوشی کرتے ہوئے دعائیں لیں۔
- یہ بھی پڑھیں: Urs Of Hazrat Khwaja Ganj Bakhsh: گلبرگہ میں درگاہ حضرت خواجہ گنج بخش کے 591 ویں عرس کا انعقاد
اس موقع پر قاضی فضل الدین صدیقی صدر قاضی یادگیر، عبدالسلیم سگری صدر مسجد آثار شریف، سینئر کانگریس و سابق رکن قانون ساز کونسل تنور چنا ریڈی کے علاوہ مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔