یادگیر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع حضرت سید شاہ جیون شاہ عراقیؒ کی درگاہ امن بھائی چارگی کا مرکز ہے۔ اولیاء اکرام کے آستانوں میں لوگوں کو حقیقی معنوں میں دلی و روحانی سکون ملتا ہے۔ یادگیر ضلع کا ایک ایسا ہی ہندومسلم اتحاد کا مرکز سید شاہ جیون شاہ عراقیؒ کا آستانہ ہے جہاں تقریبا چھ سو برسوں سے لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ حضرت سید شاہ جیون شاہ کا سالانہ عرس شریف ماہ شعبان کے آخری ایام میں منایا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت شاہ جیونا عراقی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس نہایت عقیدت اور احترام سے منایا گیا ۔
آستانہ کے ذمہ دار فضل علی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہر سال ماہ شعبان کے27سے30 تاریخ تک حضرت سید شاہ جیون شاہ عراقی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس شریف نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔اس میں کرناٹک کے یادگیر کے علاوہ ریاست تلنگانہ آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا کے مختلف اضلاع سے زارین شرکت کرتے ہیں۔ حسب روایات عرس شریف کے سہ روزہ تقریبات نہایت عقیدت اور احترام وہ پرسکون انداز میں انجام پائی اس کے لئے میں تمام معتقدین مریدین ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:Sarv Dharm Sammelan سبھی سرو دھرم سمیلن منعقد کریں اور نفرتی ایجنڈے کو ناکام کریں، مذہبی رہنما
اس موقع پر ڈاکٹر کاماریڈی نے آستانے پر حاضری دینے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس آستانے پر آکر سکون ملتا ہے۔ یہ آستانہ صدیوں سے ہندو مسلم اتحاد کا مرکز رہا ہے