ETV Bharat / state

کرناٹک میں اَن لاک، معمولات زندگی بحال - کرناٹک کی خبریں

کرناٹک کے کوڈاگو اور ہاسن اضلاع میں انفیکشن کی شرح زیادہ ہے۔ اس لیے یہاں ابھی بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

کرناٹک میں انلاک، معمولات زندگی بحال
کرناٹک میں انلاک، معمولات زندگی بحال
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 8:12 PM IST

کرناٹک میں دو اضلاع کو چھوڑ کر پوری ریاست میں بیشتر کورونا پابندیاں ہٹانے کے بعد پیر کے روزمعمولات زندگی بحال ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست کے کوڈاگو اور ہاسن اضلاع میں انفیکشن کی شرح بلند ترین سطح پر مستحکم ہے۔ اس لیے یہاں ابھی بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

کوڈاگو میں ضلع انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو پیر ، بدھ اور جمعہ کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ دیگر دنوں میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ رہے گا۔ وہیں ہاسن میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک صرف کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہے۔

اس دوران ریاست کے بقیہ حصوں میں تجارتی ادارے ، مال اور دفاتر کھلیں گے جبکہ اسپورٹس کمپلیکس ، اسٹیڈیم اور سوئمنگ پول کو صرف ٹریننگ کے لئے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ سنیما ہال ، بار اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے او مندروں میں درشن کی اجازت ہوگی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.