انکم ٹیکس محکمہ نے جمعے کو یہاں جاری بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ 9 اکتوبر کو یہ چھاپہ مارا گیا تھا۔ اس تنظیم کے ذریعہ 185سیٹوں پر اوسطاً پچاس لاکھ روپے سے لیکر65 لاکھ روپے تک کا ڈونیش لینے کے بھی ثبوت ملے ہیں۔ میڈیکل کالج چلانے والے اس گروپ نے تعلیمی شعبہ سے آئے پیسہ کو ریئل اسٹیٹ میں بھی لگایا ہے۔'
جانچ کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ اس گروپ نے حوالہ کے ذریعہ پیسہ ریلٹی کاروبار میں لگایا ہے۔
گروپ کے احاطوں سے اب تک 4.22 کروڑ روپے کی غیراعلانیہ نقدی برامد ہوئی ہے جس میں اس کے چیف ٹرسٹی کے یہاں سے ملے 89 لاکھ روپے بھی شامل ہیں۔ اس معاملہ کی جانچ ابھی جاری ہے۔