ETV Bharat / state

Ulema's Children Cleared NEET نیٹ کامیاب طلبہ کے ائمہ و علماء والدین کی حوصلہ افزائی - علماء کے بچوں کی نیٹ میں کامیابی

بنگلور میں اُن علماء، مؤذنین اور امام حضرات کے اعزاز سے نوازا گیا جن کے بچوں نے نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ Children of Ulema's Honored for Crack NEET

Children of Ulema Honored for Crack NEET
نیٹ کامیاب طلبہ کے علماء والدین کی حوصلہ افزائی
author img

By

Published : Sep 25, 2022, 1:20 PM IST

بنگلور: ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایک انوکھے اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جہاں ان علماء کرام، ائمہ کرام و موذنین حضرات کو تہنیت پیش کی گئی جن کے بچوں نے تعلیمی میدان میں بڑے خواب دیکھے، کڑی محنت کر کے پڑھائی کی اور نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ 'ہمارے بچوں کا ڈاکٹر بننا ایک خواب جیسا تھا لیکن فیلکن جیسے اداروں کی وجہ سے اس خواب کی تعبیر آسان ہو رہی ہے۔ NEET Exam clear Student Felicitated

نیٹ کامیاب طلبہ کے علماء والدین کی حوصلہ افزائی

اس سلسلے میں فیلکن انسٹی ٹیوشنز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ کس طرح مدرسوں میں پڑھنے والے بچوں نے مسابقتی امتحان نیٹ میں نمایاں نمبرات حاصل کیے اور گورنمنٹ میڈیکل کالجز میں فری سیٹ پر داخلہ حاصل کیا۔ اس موقع پر عبد السبحان نے کہا کہ ائمہ کرام نہ صرف مساجد بلکہ عام زندگی میں بھی ملت کی رہنمائی و امامت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز قبل مسابقتی امتحان نیٹ کے نتائج آئے جن میں کرناٹک سے کئی مسلم طلباء و طالبات نمایاں نمبرات حاصل کر کے گورنمنٹ کی مفت میڈیکل سیٹ کے مستحق بنے۔ اسی ضمن میں مذکورہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں علماء کرام کی عزت افزائی کی گئی جن کے بچوں نے نیٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.