اس موقع پر بیدری ہینڈی کرافٹ سے جڑے احباب کے علاوہ 150 سے زائد مرد و خواتین کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔
شنکر آئی ہاسپٹل بنگلور کے ڈاکٹر یش نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ شنکر آئی ہسپتال بینگلور کی شراکت سے شہر بیدر میں دو روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے، جس میں ایک سو پچاس سے زائد لوگوں کے آنکھوں کا معائنہ کرتے ہوئے مرد و خواتین کو چشمہ بھی مہیا کیا گیا۔
اس کے علاوہ آنکھوں کے ایسے مریض جن کو آپریشن کی سخت ضرورت ہے ان کو آئی ہاسپٹل بینگلور میں مفت آپریشن کیا جائے گا اور جانے کے لیے بس کا انتظام بھی کیا جائے گا۔
ڈاکٹر یش نے مزید کہا کہ 40 سال سے کم عمر کے لوگوں میں قریب کی بینائی کم دکھائی دینے کی شکایت تھی۔
مزید پڑھیں:
خادم الحجاج کمیٹی کی عازمین حج سے اپیل
اس موقع پر ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن بیدر کے چیئرمین محمد سلیم نے ضلعی انتظامیہ رکن اسمبلی اور تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔