ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے بھوسنور دیہات میں موبائل کے پیش نظر دو بھائیوں نے کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، مہلوکین کی شناخت 17 سالہ سنیل اور 12 سالہ بھائی شیکھر کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سنیل اور شیکھر دونوں بھائیوں نے موبائل فون کے لئے گزشتہ روز اپنے والدیں سے جھگڑا کئے تھے۔
بعد ازیں دونوں واقعے سے ناراض ہوکر اپنے کھیت پہنچے اور کمر میں پتھر باندھ کر کنویں میں چھلانگ لگادی جس سے دونوں کی موت ہوگئی۔
مقامی لوگوں کی جانب سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بڑا بھائی ذہنی طور پر بیمار تھا اس نے پہلے اپنے چھوٹے بھائی کو کنویں میں پھینک دیا. اور بعد میں خود کنویں میں چھلانگ لگادی ہے۔
معاملے کی اطلاع پر جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے دونوں کی لاشیں کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔