پولیس نے بتایا کہ دونوں کی شناخت محمد عبداللہ اور محمد حبیب اللہ کے طور پر ہوئی ہے جو بنگلہ دیش کے ستھکیرا کے باشندے ہیں۔
دونوں ننجانگُڈ تعلقہ میں ہِمَّاوو صنعتی علاقے میں کام کرتے تھے۔
خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران خود کو بنگلہ دیشی قرار دیا۔ اس سے پہلے دونوں کچھ وقت سے بنگلور میں تھے اور اس کے بعد ایک برس پہلے ننجانگُڈ آگئے۔